لیبیاکشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے 2انسانی سمگلرگرفتار 

Oct 24, 2023 | 20:38 PM

ایک نیوز :ایف آئی اے نے لیبیاکشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے 2انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سیٹھ مسعود،سجاول کو کھاریاں کے نواحی علاقوں سے گرفتار کیاگیا۔  ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم سیٹھ مسعود کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔

مزیدخبریں