ایک نیوز : پی آئی اے روزانہ 50کروڑ کانقصان کررہاہے،چلانا ہے تو چلائیں ورنہ بند کردیں،نجکاری کمیشن نے عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ تقریبا13ارب روپے تک پہنچ چکا،پی آئی اے کو چلانے کےلئے 156 ارب روپے درکار ہیں۔ پی آئی اے کو چلانا ہے تو چلا لیں ، بند کرنا ہے تو بند کردیں۔ نجکاری ہی واحد آپشن ہے، جتنی جلد ہوسکے جان چھڑا لی جائے۔نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کردیا۔
کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 34 جہاز جن میں 15 اڑنے سے لاچار ہیں۔19 جہاز فضا میں لیکن عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے کبھی اڑتے کبھی رک جاتے ہیں۔ پی آئی اے کے تمام لاسز 713 ارب روپےسے زائد ہیں۔265 ارب روپے کی گارنٹیاں حکومت نے دی رکھی ہیں۔ 22 ارب روپے اپنے اثاثے رہن رکھ کر قرضہ لے رکھا ہے۔ 150 ارب روپے کیش ڈیویپلمنٹ لون لے رکھا ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آج بھی پی ایس او کو ادائیگی نہ کرسکی۔پی ایس او کی کریڈٹ لائن ڈیفالٹ کرچکی ۔پی آئی اے نے پی ایس او کا ٹوٹل 27ارب67کروٹ ادا کرنا ہے۔پی آئی اے کا آؤٹ سٹینڈنگ 14.74ارب فوری واجب الادا ہے ۔پی ایس او کو موجودہ ادائیگیوں کی مد میں پی آئی اے کو دو ارب روپے ادا کرنے ہونگے ۔ اس کے بعد پی آئی اے کو فیول فراہم ہو سکے گا۔