ویمنز کرکٹ سیریز،پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو ہرادیا

 ویمنز کرکٹ سیریز،پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو ہرادیا
کیپشن: Women's cricket series, Pakistan team defeated West Indies A

ایک نیوز : پاکستان اے ویسٹ انڈیز اے ویمنز کرکٹ سیریز کے دوران پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز اے کو 8 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان اے ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے ۔

جواب میں ویسٹ انڈیز اے ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی انوشہ ناصر، رامین شمیم اور صائمہ ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔