ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الحمداللہ مسلم لیگ ن مضبوط اور متحد ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایکس (ٹویٹر) میں لکھا کہ مسلم لیگ ن ظلم وستم کے باوجود نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔نوازشریف کو سزا سنانے اور قید کرنے کے بعد لگ رہا تھا کہ یہ ہمیشہ رہے گی مگر اب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی اور زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔