عندلیب عباسی،سعدیہ سہیل، سمیرابخاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

Oct 24, 2023 | 16:14 PM

ایک نیوز: عندلیب عباسی، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی 3 رہنماؤں عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرابخاری نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر آئی پی پی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگ رہا ہے۔ کیونکہ اس کی 3 اہم رہنماؤں نے روپوشی ختم کردی ہے اور پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف چھوڑنے والی عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرابخاری نے استحکام پاکستان پارٹی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور تینوں خواتین آج شام کو ایک پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

مزیدخبریں