سزامعطل کرکےدرخواست عدالت کوبھجوادی،محسن نقوی

Oct 24, 2023 | 15:55 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بزدار صاحب کی حکومت نے یہ درخواست سنے بغیر مسترد کردی تھی،ہم نے درخواست عدالت کو بھجوا دی ہے،کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے،لیکن نگران حکومت کے پاس  سیکشن کوڈ 401 کے تحت یہ اختیار ہے کہ وہ سزا معاف کرسکے۔

تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے جناح ہسپتال کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہت سی درخواستیں آ رہی ہیں ان پر جلد فیصلے دیکھیں گے,انتخابات جلد ہونے چاہیئیں، الیکشن کمیشن اسکا اختیار رکھتا ہے,ہم انتخابات ہوتے بھی دیکھ رہے ہیں اور جلد ہوتے دیکھ رہے ہیں،الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،ہم نے اس معاملہ میں صرف الیکشن کمیشن کو اسسٹ کرنا ہے۔

نواز شریف کی سزا معافی پر محسن نقوی نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک درخواست آئی تھی ،بزدار صاحب کی حکومت نے یہ درخواست سنے بغیر مسترد کردی تھی،ہم نے درخواست عدالت کو بھجوا دی ہے،کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے،لیکن نگران حکومت کے پاس  سیکشن کوڈ 401 کے تحت یہ اختیار کہ وہ سزا معاف کرسکے۔

محسن نقوی نے  کہا کہ  باقی تمام اسپتالوں میں کام شروع ہو گیا لیکن یہاں نہیں،ایک جو بڑی بلڈنگ بن رہی ہے اسے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے طور ہر فائنل کیا ہے،اس سے پی آئی سی پر لوڈ کم ہو گا،اس کے بہت سارے فوائد ہیں،ٹراما سینٹر کو بھی یہاں شفٹ کر رہے ہیں،ہفتہ کو بورڈ کی میٹنگ بلائی جا رہی ہے،گائنی سرجری کے وارڈز کی بہت بری حالت ہے۔14 کروڑ کی آبادی ہے پورے پنجاب میں ایک بھی کینسر اسپتال نہیں۔

محسن نقوی نے  مزید کہا کہ جو ہیں وہ سرکاری لیول کے نہیں پرائیویٹ ہیں،نئی  بلڈنگ بنانا لمبا کام ہے،مناواں اسپتال میں کینسر کا اسپتال تین ماہ میں بنُ جائے گا،جس نے بات کرنی ہے کرے لیکن ہڑتال کے بغیر کرے۔بنٹ وہی ہے ادویات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔پنجاب کے ہسپتالوں میں جلد مستقل ایم ایس لگ جائیں گے،ہسپتالوں میں ادویات کا ایشو ہے، 70فیصد ادویات مل رہی ہے 30فیصد نہیں،ادویات کا بجٹ وہی ہے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

محسن نقوی  نے کہا کہ  جناح ہسپتال میں کام سست روی کا شکار ہے، تمام بڑے ہسپتالوں میں کام جاری ہے،کمیٹی بنا دی ہے جوڈیزائن اور دیگر معاملات طے کرے گی،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے فنکشنل ہونے سے پی آئی سی پر مریضوں کی تعداد کا دباؤ کم ہوگا،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دوسرا بڑا کارڈیالوجی ہسپتال بنے گا،جناح ا نسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل ہونے میں وقت ضرور لگے گا،لیکن یہ بہت بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ ٹراما سنٹر جناح ہسپتال میں منتقل کررہے ہیں،ٹراما سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔ہفتے کے دن جناح ہسپتال کے بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں ہسپتال کے امور کے بارے میں بڑے فیصلے ہونگے۔

مزیدخبریں