کسی کی مددسےسیاست کی تو" گو نوازگو "کےنعرےلگیں گے:خورشید شاہ

Oct 24, 2023 | 15:25 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تک  لاڈلے میاں صاحب ہی نظر آتے ہیں،ہم پہلے سے کہتے تھے کہ الیکشن کی تاریخ نواز شریف کیلئے روکی گئی ہے۔ہم صحیح ہیں تو نواز شریف کو کہنا چاہیئے میں آگیا ہوں اب الیکشن کا اعلان کرو،نواز شریف غلط راستے سے آئے تھے۔

تفصیلات کے  مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلےہی کہتے تھے کہ الیکشن کی تاریخ نوازشریف کے لئے روکی گئی ہے،انہیں اب کہناچاہیے کہ میں آگیا ہوں، اب الیکشن کرواؤ،، ابھی تک انوکھے اور لاڈلےنوازشریف ہی نظرآتے ہیں اگرانہوں نےچیئرمین پی ٹی آئی والا کردار ادا کیا تو وہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مزید کہا کہ  انہیں چاہیےکہ اپنی سیاست کریں،کسی کی مدد سے مت آئیں،ورنہ گو نوازگو کےنعرے لگیں گے، پیپلزپارٹی جب بھی آئی ،اپنا کھلا منشور لےکرآئی،جن لوگوں نےاپنی سیاست کی وجہ سےریاستی اداروں کونقصان پہنچایا، کیا ہماری عدالتیں ان لوگوں کوسزادینےکےقابل ہوں گی یا نظرانداز کرجائیں گی،کیاہماری عدالتیں ریاستی اداروں کونقصان پہنچانےوالوں کوسزادےسکیں گی۔

مزیدخبریں