ایک نیوز: ایم جی موٹرز اور کے آئی اے پاکستان کے بعد اب ٹویوٹا نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1300 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اور نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
1500 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جبکہ 1600 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ روپے سے دو لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح 1800 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جبکہ آئی ایم وی ون کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔
آئی ایم وی تھری کی قیمت میں 4 لاکھ سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔ فورچونر سیریز گاڑیوں کی قیمت میں 10 لاکھ 90 ہزار سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔