ایف آئی اے کارروائی: جعلی ویزوں پر بیرون ملک سے آنے والے 2 ملزم گرفتار

Oct 24, 2023 | 14:49 PM

ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ترکی سے پاکستان پہنچے تھے۔ 

بتایا گیاہے کہ ملزموں کے پاسپورٹس پر یونان روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر یعقوب اور مدثر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ملزم عمر ایوب کا تعلق شیخوپورہ جبکہ مدثر حسین کا تعلق لاہور سے ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں