ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہور نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کے ملازم کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔ شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا گیا۔
خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دہشت گردی عدالت کے جج سے لی۔ شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیشی نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دے۔