ایک نیوز:نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیسے معطل ہوئی ایک نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دی گئی،نگران پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی درخواست پر وڈیو لنک کے ذریعے درخواست پر سماعت کی۔
وڈیو لنک پر نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دئیے،نگران پنجاب کابینہ کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے،نواز شریف کے وکلا کی درخواست متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی گئی۔
یاد رہے کہ 6جولائی 2018ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،19ستمبر 2018کو میرٹ پر سزائیں معطل کرکے تمام کو رہا کردیا تھا،24دسمبر 2018کو العزیزیہ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، 31اکتوبر 2019کو میڈیکل گروانڈ پر نواز شریف کی سزا معطل کردی تھی۔