ایک نیوز: انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 نومبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔ میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
گلبرگ پولیس نے میاں محمود الرشید اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 1283/23 درج کر رکھا ہے۔