ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری کی توشہ خانہ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوگئی ہے۔وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک آصف زرداری کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج مقرر ہے، احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم کے آج تک دائمی وارنٹ معطل کر رکھے ہیں۔
نواز شریف کے ساتھ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی شریک ملزمان ہیں۔