طیبہ راجا کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

Oct 24, 2023 | 12:10 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کی گرفتار کارکن طیبہ راجا کی درخواست ضمانت پر آج سماعت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں طیبہ راجہ کی درخواست ضمانت پر جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی۔ 

ملزمہ طیبہ راجہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔ ملزمہ کے خلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کررکھا ہے۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت خارج کی۔

مزیدخبریں