ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، نذیر چوہان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔
دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے خلاف مزید گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، پراسیکیوشن نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، نذیر چوہان، سعد نذیر، عابد علی، رفاقت علی، حافظ رضوان، قاسم، فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ پیش کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف 2022 میں تھانہ چونگ میں پولیس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔