ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

Oct 24, 2023 | 11:13 AM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے کیونکہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینا کوئی نئی بات نہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ میاں صاحب کس ٹائم عدالت آئیں گے۔ مجھے یہاں پہلے بلایا گیا۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ میاں صاحب سے کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نواز شریف کا ترجمان نہیں ہوں؟

اس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جارہا ہے؟ کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں ںے جواب دیا کہ عوام فیصلہ کرلیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اگر لیول پلائنگ فیلڈ نہیں دیا گیا تو یہ کوئی نئی بات نہیں۔

مزیدخبریں