جائیداد ضبطگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس: نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی بحالی کی درخواست دائر
کیپشن: Tosha Khana Reference: Nawaz Sharif's confiscated property recovery application filed

ایک نیوز:عدالت نےجائیداد ضبطگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 نومبر کو دلائل طلب کرلیے۔

اس سے قبل نواز شریف کے وکیل کی جانب سے سابق وزیراعظم کی ضبط شدہ پراپرٹی کی بحالی کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے وکیل نے احتساب عدالت میں تین درخواستیں دائر کردیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضبط شدہ پراپرٹی کو بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں پلیڈر مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ نے نواز شریف کی تین درخواستیں دائر کی۔