ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سانحہ 9 مئی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 31اکتوبرتک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی سےمتعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کےجج طاہرعباس سِپرا نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چوہدری سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت حتمی دلائل کیلئے31 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔