ملک بھرمیں ڈینگی کاراج،مزید 160نئے کیسزرپورٹ

ملک بھرمیں ڈینگی کاراج،مزید 160نئے کیسزرپورٹ
کیپشن: ملک بھرمیں ڈینگی کاراج،مزید 160نئے کیسزرپورٹ

ایک نیوز:علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ  کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 160 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 8163 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3384 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 68 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2105 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 30 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 845 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 580 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 25 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 360 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخو پورہ، سرگودھا، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب، وہاڑی، لودھراں، پاکپتن اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 142 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 45 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔