سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر عوامی ردعمل

سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر عوامی ردعمل
کیپشن: Public reaction to the Supreme Court's trial of civilians in military courts

ایک نیوز: سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "عدلیہ نے جو فیصلہ سنایا گیا وہ انتہائی افسوناک ہے"۔ "9 مئی کے ملزمان کی سزا میں نرمی کا اقدام افسوسناک ہے کیونکہ اس سانحے کے ملزمان کا مقدمہ ملڑی کورٹس میں ہی چلنا چاہیے تھا"۔ "سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "9 مئی کے ملزمان کو اگر ریلیف ملا تو باقی پارٹیوں کے کارکنان بھی اسی ڈگر پر چل پڑیں گے"۔ "قومی املاک کو نقصان پہنچانے والا سزا کا مستحق ہے"۔ "سانحہ 9 مئی کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں"۔

عوام نے ردعمل میں مزید کہا کہ "9 مئی کو پاک فوج کی سالمیت پر حملہ کیا گیا لہذا فیصلہ بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے"۔ "سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے"۔