نومنتخب مالدیپی صدر کا ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم

نومنتخب مالدیپی صدر کا ہندوستانی فوج کو مالدیب سے نکل جانے کا حکم
کیپشن: Newly elected Maldivian President orders Indian Army to withdraw from Maldives

ایک نیوز: نومنتخب مالدیپی صدر نے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نومنتخب مالدیپی صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، ہندوستان کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے مالدیپ کی عوام سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں پہلے دن سے اپنے وعدے پر قائم رہوں گا، ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا، مالدیپ طویل عرصے سے ہندوستان کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے، مالدیپ کے نومنتخب صدر ہندوستان کے لئے بڑے خطرے کی علامت ہیں۔ 

ہندوستانی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہوتی نظر آرہی ہے۔ یاد رہے کہ فروری 2021 میں مالدیپ سے ایک متنازعہ معاہدے کے بعد ہندوستان نے اپنی فوج مالدیپ میں تعینات کی۔ 

مالدیپی فوج کے مطابق ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ماضی میں بھی ہندوستان مالدیپ میں من پسند حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مداخلت کرتا رہا ہے۔