ایشین گیمز:کبڈی ٹیم کےکھلاڑی عادل حسین کاڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

ایشین گیمز:کبڈی ٹیم کےکھلاڑی عادل حسین کاڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
کیپشن: Asian Games: Kabaddi team player Adil Hussain tested positive for Kadop

ایک نیوز: کبڈی فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے   کھلاڑی عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیوآنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کےمطابق ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر کبڈی فیڈریشن نے کھلاڑی عادل حسین کو  معطل کردیا۔عادل حسین ایشین گیمز میں برانز میڈل جیتنے والی کبڈی ٹیم کا حصہ تھے۔
 کبڈی فیڈریشن کےسیکرٹری رانا محمد سرور نے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبتایاکے عادل حسین کے پاس بی سمپل چیک کروانےکا آپشن موجود ہے۔معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد مزید کسی ایکشن کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے کا فعل کھلاڑی کا اپنا ہوتاہے،تمام کھلاڑیوں کو اس حوالے سے باقاعدہ لیکچرز دیئے جاتےہیں ۔ ماضی میں جن کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ان کو سخت سزائیں بھی دی ہیں۔
رانا سرور کا موقف ہے کہ عادل حسین کے ڈوپ ٹیسٹ سے برانز میڈل واپس نہیں ہوگا اگر ایک سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آئے تو پھر میڈل واپس ہوسکتا ہے۔