دوران رقص سرپر319گلاسوں کاتوازن قائم کرنےکاریکارڈ

Oct 24, 2023 | 07:34 AM

ایک نیوز:قبرس کےشہری نےسرپر319گلاسوں کاتوازن برقراررکھنےکاگینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
62سالہ ایرسٹوٹیلس ویلاورٹس نامی شہری جو1995سےسرپرگلاس کاتوازن قائم کرنےکی کوشش میں مصروف تھا۔
باقاعدگی کے ساتھ ریستوران اور تقاریب میں اپنے فن کے جوہر دِکھانے والے ایرسٹوٹیلِس نے سر پر سب سے زیادہ گلاس کا توازن قائم کرنے کے ریکارڈ کی کوشش کی۔
انہوں نے 319 گلاس توازن کے ساتھ سر پر رکھ کر 2022 میں نِتینوس کانتی کی جانب سے بنایا جانے والا 270 گلاس کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ریکارڈ کے لیے ایرسٹوٹیلِس کو کم از کم 10 سیکنڈ تک تمام گلاسز کو سر پر جس کو انہوں نے دُگنے وقت تک سر پر رکھ کر رقص کیا۔
ایرسٹوٹیلِس کاکہنا تھا کہ ان کا سر پر مختلف اقسام کے گلاسز کا توازن قائم کر کےریکارڈ کی کوشش کا ارادہ ہے۔

مزیدخبریں