ارجن رام پال پرقسمت کی دیوی پھرسےمہربان

بالی ووڈاداکارارجن رام پال پرقسمت پھرسےمہربان
کیپشن: Fortune again favors Bollywood actor Arjun Rampal

ایک نیوز:بالی ووڈاداکارارجن رام پال پرقسمت کی دیوی ایک بارپھرسےمہربان ہوگئی اور انہیں مزید تین فلمیں آفر ہوئی ہیں۔ 
بھارتی میڈیاکےمطابق ساؤتھ انڈیا میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار کی مزید تین فلموں پر بات چیت چل رہی ہے جو جلد فائنل ہوجائے گی۔
ساؤتھ ڈیبیو سے قبل ارجن رامپال نے کہا تھا کہ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے اس لئے فنکاروں کو دوسری زبانوں میں کام کرنا آسان ہوگیا ہے۔
اداکارنےمزیدکہا تھا کہ مختلف جگہوں پر مختلف طریقے سے کام کرنا فنکار کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کردیتا ہے۔
واضح رہےکہ ارجن رام پال نے”بھاگونت کیسری“میں ولن کاکرداراداکیاہےجس کوشائقین بہت پسند کررہےہیں۔