کے الیکٹرک کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

Oct 24, 2022 | 23:27 PM

ایک نیوز نیوز : کے الیکٹرک کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

مزیدخبریں