ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان این اے 45 کرم سے ضمنی الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئینی و قانونی ماہرین سےآرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کی گئی ۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس کل چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں دوبارہ ہوگا جس میں اجلاس میں عمران خان کےضمنی انتخاب میں حصہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ریجنل الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سے الیکشن میں عمران خان کے حصہ لینے یا نہ لینےکا پوچھا تھا۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کو نئے الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔