جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

Oct 24, 2022 | 19:59 PM

ایک نیوز نیوز : چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ۔جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی گئی ،جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی ہے ، جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔
جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کی جسٹس منصور علی شاہ اور ایڈوکیٹ اختر حسین نے بھی مخالفت کی،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پانچ چار کے تناسب سے تین ججز کے ناموں کی سفارش کی گئی

مزیدخبریں