صوفیہ مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور

Oct 24, 2022 | 19:03 PM

ایک نیوز نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل صوفیہ مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل صوفیہ مرزا کی حفاظتی ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کی گئی ۔ عدالت نے متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس محمد وحید خان نے صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی صوفیہ مرزا نے اپنے وکیل عدنان کلیار ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمے میں نامزد کیا ،خدشہ ہے عبوری ضمانت کے موقع پر پولیس گرفتار کرلے گی ، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں