ایک نیوز نیوز: میانمرمیں فوج کے کیچن ریاست میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں مشہور آرٹسٹوں اور موسیقاروں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمر کے 3 جنگی جہازوں نے کینسی گاوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ 100 افراد زخمی ہوگئے اورعمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
حملہ علیٰحدگی پسند کیچن انڈپنڈنس آرگنائزیشن کے 62 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرٹسٹوں کی سٹیج پر پرفارمنس کے دوران کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد موسیقار بھی شامل ہیں۔
کیچن انڈپنڈنس آرگنائزیشن میانمر کی فوج کے خلاف دہائیوں سے برسرپیکار ہے اور فروری کی فوجی بغاوت کی بھی مخالفت کر رہی ہے۔ فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو بھی باہر نہیں جانے دیا جا رہا۔