وٹس ایپ پر خاتون کو ورغلانے پر 5 سال قید

Oct 24, 2022 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں فرسٹ جوائنٹ کریمنل چیمبر نے شادی شدہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے ورغلانے کی کوشش کرنے پر ہراساں کرنیوالے کو 5 سال قید کی سزا سنائی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر ایک شادی شدہ خاتون کو ہراساں کرنے اور اسے وٹس ایپ کے ذریعے بہکانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے واٹس ایپ کے ذریعہ جنسی مفہوم کے ساتھ ایسے الفاظ بھیجے جن میں بے حیائی کی دعوت دی گئی تھی۔ ملزم نے عوامی اخلاقیات اور نجی زندگی کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔ ملزم نے اپنی ملازمت کے فرائض کی انجام دہی کے دوران خاتون کا  نمبر حاصل کیا اور سالمیت کی خلاف ورزی بھی کی۔  جس میں سیکورٹی اور ذاتی معلومات کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

چیمبر نے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے خاتون کو میسجز بھیجے تھےاور یہ کہ جس نمبر سے پیغامات بھیجے گئے وہ نمبر بھی اسی کے زیر استعمال تھا۔ 

عدالت نے گفتگو اور مدعا علیہ کے اعترافی بیان کا بھی جائزہ لیا اور اس کی طرف سے جاری کردہ شریعت اور قانونی مجرم پر غور کیا اور اسے 5 سال قید کا حکم دے دیا۔ 

مزیدخبریں