ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں نوجوان منگیتر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دینے کا واقعہ پیش آیاےہے۔
پولیس حکام کے مطابق 22 سالہ کرن نے خرم سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے لڑکے نے غصہ میں آ کر اپنی منگیتر پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی۔
نوجوان لڑکی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن کرن زخموں کی تاب نا لا سکی اور ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی
لڑکی کے والد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ملزم خرم فرار ہو گیا ہے اور تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے واقعہ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور جلد از جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ ملزم کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔