ایک نیوز نیوز: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی معیار کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے تیار کیا ہے۔ ٹاؤن ہال، مال روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 117 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 96 ریکارڈ کیا گیا گیا ہے۔ جبکہ سول سیکرٹریٹ، اسلام پورہ میں ہوا کا معیار 186 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرول گھاٹی، چائنہ سکیم میں اے کیو آئی 184 رہا ہے۔
لاہور کی ہوا مضر صحت قرار دی گئی ہے۔ صحت مند افراد کو طویل نمائش کے ساتھ سانس لینے میں دشواری اور گلے کی جلن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں۔