ارشد شریف کی موت پولیس کے ہاتھوں ہوئی: نیروبی پولیس کا تصدیقی بیان

ارشد شریف کی موت پولیس کے ہاتھوں ہوئی: نیروبی پولیس کا تصدیقی بیان
کیپشن: ارشد شریف کی موت پولیس کے ہاتھوں ہوئی: نیروبی پولیس کا تصدیقی بیان

ایک نیوز نیوز: نیروبی پولیس نے تصدیقی بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے،جن کی عمرپچاس برس ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیروبی پولیس نے تصدیقی بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے،جن کی عمرپچاس برس ہے۔

آج شام کینیا کی کاجیدوکاؤنٹی میں پاکستانی شہری کی پولیس کے ہاتھوں موت ہوئی،ہماری ریپدریسپانس ٹیم فوری طورپر روانہ ہوگئی ہے۔

اس پاکستانی شہری کا نام محمد ارشد شریف ہے جن کی عمر پچاس برس ہے۔یہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔

واضح رہے کہ  واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا، ارشد شریف گولی لگنے سے شہید ہوگئے، کینیا میں پولیس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔