ساتھ جینے مرنے کا وعدہ پورا ، دو دوست اکٹھے جاں بحق

 حادثے کے نتیجے میں دونوں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں
کیپشن: حادثے کے نتیجے میں دونوں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں

ایک نیوز نیوز: "وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہوسکا  ساتھ جئیں گے ساتھ مریں گے"  کھاریاں کے نواحی گاؤں ٹھیکریاں کے رہائشی 2طالبعلم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-24/news-1666606340-7477.mp4

پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں دوست نواحی گاؤں ٹھیکریاں کے رہائشی ہیں۔ تیز رفتار کیری ڈبہ نے پیدل سکول جانے والے 2 دوستوں کو بے رحمی سے  کچل ڈالا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بچوں کی پہچان محمد علی اور عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے۔ محمدعلی اور عبدالجبار گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں میں تعلیم حاصل کرنے جارہے تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-24/news-1666606342-9684.mp4

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں طالبعلم آپس میں گہرے دوست تھے اور  اکٹھے ہی سکول آتے جاتے تھے۔ دونوں بچوں نے اکٹھی زندگی گزارتے ہوئے اکٹھے ہی موت کو گلے لگالیا ہے۔ 

پولیس لالہ موسیٰ نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں ملوث کیری ڈبے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور  تفشیش کا آغاز کر دیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-24/news-1666606345-7876.mp4