ایک نیوز نیوز: روس یوکرین میں انٹرینٹ فائبر، فون لائنز سروس بند کرنے کے بعد سٹار لنک سروس بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ ان کا اسٹار لنک یوکرین میں واحد انٹرنیٹ سروس ہے اور روس اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سٹار لنک اس وقت محاذ جنگ پر یوکرائنی فوج کا بنیادی مواصلاتی نظام ہے۔
ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "اسٹار لنک واحد کمیس سسٹم ہے جو ابھی بھی جنگی محاذ پر کام کر رہا ہے ۔ روس سٹار لنک کو بھی یوکریں میں ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سپیس ایکس کے یوکرین میں دفاع کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود روس یوکرین میں سٹار لنک کی سروس ختم کر سکتا ہے۔
ایلون مسک نے مزید کہا کہ یوکرین میں "انٹرنیٹ فائبر، فون لائنز، سیل ٹاورز اور جنگی علاقوں میں دیگر خلائی مواصلاتی نظام تباہ کر دیا گیا روس اسے بھی ختم کتنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یوکرین کے نائب وزیر اعظم اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیر میخائیلو فیڈروف کا کہنا ہے کہ ایلون مسک یوکرین کو سپورٹ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے نجی عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے اور سٹار لنک ان کے اہم انفراسٹرکچر کا ایک لازمی عنصر ہے۔