ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اچانک ارشد شریف کے قتل پر صدمے میں ہوں ، ارشد شریف نے سچ بولنے کی قیمت اپنی جان کی صورت میں چکائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا اور بیرون ملک جاکر چھپنا پڑا لیکن اس نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑا اور سوشل میڈیا پر لگاتار عوام تک سچ پہنچاتا رہا۔ آج پوری قوم اس بہادر ، نڈر صحافی کی موت پر سوگ منا رہی ہے۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے تو ارشد شریف کے اپنے بیانات اور مطلوبہ ثبوتوں کا جائزہ لیکر تحقیقات کرے ۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی سفاکیت کا سامنا کررہے ہیں جو مہذب معاشرے میں نہیں پائی جاتی۔ اور یہ سفاکیت ان لوگوں کے خلاف استعمال کی جاتی ہےجو غلط کاموں پر تنقید کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کی جرات کرتے ہیں ۔
Shocked at the brutal murder of Arshad Sharif who paid the ultimate price for speaking the truth - his life. He had to leave the country & be in hiding abroad but he continued to speak the truth on social media, exposing the powerful. Today the entire nation mourns his death.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022
My prayers and condolences go to his grief stricken family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022