’’سیترنگ‘‘ طوفان خلیج بنگال سے ٹکرا گیا

seetarang in bay of bengal
کیپشن: seetarang in bay of bengal
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان ’’سیترنگ ‘‘خلیج بنگال  سے  ٹکرا گیا اور شدید طوفان میں بدل سکتا ہے۔

 بنگلہ دیش میں باریسال کے قریب ٹنکونا جزیرے اور سندیپ کے درمیان لینڈ فال ہوگا۔ سیترنگ چند گھنٹوں تک لینڈ فال کے دوران مختصر طور پر ایک شدید طوفان ہوگا۔ اس کے بعد یہ بتدریج ختم ہو جائے گا۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے اور لینڈ فال کے دوران مغربی بنگال کے ساحل پر بہت زیادہ بارش کا امکان ہے، لیکن سندربن کے علاقے پر زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 5 تا 6 میٹر تک کی سمندری لہروں سے مغربی بنگال کے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے نشیبی علاقوں اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں لینڈ فال کے ساتھ ساتھ انتہائی تیز ہواؤں اور بھاری بارش کی توقع ہے۔

 بھارت کے مغربی بنگال کے تین اضلاع جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا  گیاہے۔ ان علاقوں میں اور ساحلی مغربی بنگال کے کچھ اور حصوں میں پیر کو ہوا کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو لینڈ فال کے دوران ہوا کی رفتار ان اضلاع اور پورے سندربن علاقے میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔ سمندری طوفان سیترنگ 90 تا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ بنگلہ دیش کے ساحل کو عبور کرے گا۔