18 لیگی ایم پی ایز کی رکنیت معطل ، 15 ارکان کے اسمبلی داخلے پر پابندی

Oct 24, 2022 | 12:52 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی  پنجاب حکومت  نے ن لیگ کو  اب تک کا سب سے بڑا  سرپرائز دے دیا۔۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 18 لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل جبکہ  15 ارکان کے  پنجاب اسمبلی داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ارکان پر 15 نشستوں کیلئے ایوان میں داخلہ کی پابندی عائدکردی گئی،سپیکر نے عبدالرﺅف، سمیع اللہ، محمد وحید، عظمیٰ بخاری کو اجلاس کی 15 نشستوں میں شرکت کیلئے معطل کردیا،صبا صادق، راحیلہ خادم، ربعیہ نصرت، رابعہ فاروقی ، زیب النسا، ذیشان رفیق،کنول لیاقت، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، افضل، عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا،سنبل مالک بھی معطل کر دیئے گئے۔

سابق  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عمران خاں کو نااہل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کر رہے تھے۔

قرارداد جب پیش کی جارہی تھی تو لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا  باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مزیدخبریں