دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرآئندہ 10 روز میں 2.1 ملین افراد سفر کرینگے

Oct 24, 2022 | 12:02 PM

  ایک نیوز نیوز: مطارات دبئی فیڈریشن نے کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہاف ٹرم سکول بریک کے باعث آئندہ دس روز کے دوران 2.1 ملین افراد سفر کریں گے۔ 

مطارات دبئی کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران سیاحت  پہلے والی سطح پر واپس آ رہی ہے۔ 2019 میں کورونا وبا کے بعد سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ 21 سے 30 اکتوبر تک دبئی انٹرنیشنل  ایئرپورٹ سے 21 لاکھ افراد کے سفر کی توقع ہے۔ دبئی سے یومیہ آنے جانے والے مسافروں کی تعدا د 2 لاکھ 15 ہزار کے  لگ بھگ ہوگی۔ 

30 اکتوبر کو سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار تک پہنچ جائے گی۔  اس دن سفر کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد دیکھنے میں آئے گی۔
مطارات دبئی نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ نئے ضوابط سے آگاہی حاصل  کریں۔ سفری دستاویزات کے بارے میں اطمینان ضرور کریں۔ بارہ برس سے زیادہ عمر کے بچے سمارٹ گیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے امیگریشن کا مرحلہ آسانی اورتیزی سے مکمل ہو جاتا ہے۔ لگیج کا وزن ضرور چیک کیا جائے۔ گھر سے نکلنے سے قبل پاسپورٹ کے بارے میں اطمینان حاصل کریں۔ اس سے وقت کی بچت ہوگی۔ سیکیورٹی چیکنگ زون میں داخلے سے قبل پوری طرح سے تیار رہیں۔ رش سے بچنے کےلیے ایئرپورٹ پہنچنے یا وہاں سے نکلنے کے  لیے میٹرو دبئی کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں