نئی نویلی دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل

Oct 24, 2022 | 11:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ سندر  میں نئی نویلی دلہن کو قتل کر نے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے مقتولہ  دلہن کے والد محمد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق دلہن کے والد کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر عظیم کو  ان کی بیٹی کا قاتل نامزد کیا گیا ہے ۔ 

مدعی نے مقدمہ میں کہا ہے کہ میری بیٹی مریم  کو اسکے شوہر عظیم نے بے دردی سے قتل کیا  ہے۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےمقتولہ کے شوہر عظیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

پو لیس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں جلد اصل حقائق سامنے آجائینگے ۔

مزیدخبریں