ایک نیوز نیوز: آزادکشمیر کا 75 واں یوم تاسیس آج ملی جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو ریاست جموں کشمیر کی انقلابی حکومت کا یوم تاسیس ہے۔24 اکتوبر کے روز کشمیریوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے اپنی ریاستی خودمختاری کا اعلان کیا تھا۔
آزاد کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس پر دارالحکومت میں نماز فجرکے بعد توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75واں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سراد تنویر الیاس خان نے بطور خصوصی شرکت کی۔قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔
سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ خطے میں قائم ہونے والی حکومت پوری ریاست جموں کشمیر کی حکومت ہے لیکن ہندوستان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے لیکن سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔