انتظار کی گھڑیاں ختم، اورنج ٹرین کل سے پٹری پرفراٹے مارے گی

انتظار کی گھڑیاں ختم، اورنج ٹرین کل سے پٹری پرفراٹے مارے گی
لاہور(ایک نیوز نیوز) ایک نہیں دو افتتاح، حکومت کے ساتھ ساتھ ن لیگ بھی میدان میں ہو گی۔ مسلم لیگ ن انار کلی سٹیشن پر افتتاح اور جشن منائے گی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہباز شریف کا شہریوں کو تحفہ ہے۔

تاریخ پہ تاریخ کا سلسلہ ختم اورنج ٹرین کے افتتاح کی حتمی تاریخ آن پہنچی۔ لاہوریوں کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو اتوار کو باضابطہ افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ گھڑ ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر ٹرین چلنے کا جشن منایا جائے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=mlMCaqNwBiI
انارکلی سٹیشن پر لیگی افتتاح و جشن کی قیادت سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، ملک پرویز اور عطا اللہ تارڑ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ اس منصوبے کو دنیا شہباز شریف کے نام سے ہی جانے گی۔