ننھی کلی کو اوباش نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

ننھی کلی کو اوباش نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
صفدر آباد(ایک نیوز نیوز) صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں ننھی کلی کو اوباش نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

صفدر آباد کے نواحی گاؤں عادل گڑھ میں اوباش ساجد علی ولد محمد علی قوم موچی نے آٹھ سالہ رابعہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ساجد نے بچی کو چیز دلوانے کے بہانے اپنے بائیک پر بٹھایا اور اپنی حویلی میں لے جا کر بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور وہاں سے فرار ہوگیا بعدازاں بچی کے شور برپا کرنے پر اہل محلہ نے بچی کو حویلی سے باہر نکال کر پولیس کو کال کر دی جس پر ایس ایچ اؤ تھانہ صفدر آباد رانا محمد اکرم نے موقع پر پہنچ کر ملزم ساجد علی کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔