ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے، اس نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا، سینئر وزیر نے کہا کہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے۔