راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں، پولیس کی شیلنگ

راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں، پولیس کی شیلنگ
کیپشن: Clashes in various areas of Punjab including Rawalpindi, police shelling

 ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان اور پولیس کے درمیان پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔

فیصل آباد، راولپنڈی، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے،جنہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کا استعمال کیا۔

فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے کارکنان کو روکنے کیلئےلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے سرگودھا روڈ میدان جنگ بن گیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی حاجی بشارت ڈوگر کو گرفتار کر لیا،جو ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔