علی امین گنڈا پور نے ٹول پلازہ کراس کرلیا،بشریٰ بی بی بھی ہمراہ 

علی امین گنڈا پور نے ٹول پلازہ کراس کرلیا،بشریٰ بی بی بھی ہمراہ 
کیپشن: Ali Amin Gandapur crossed the toll plaza, along with Bashree Bibi

ایک نیوز:پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال موٹروے ٹول پلازہ سٹاف کیبن چھوڑ کر دفتر چلے گئے ،گاڑیاں ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کیے بغیر موٹروے پر جانے لگیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا صوابی کے لیے روانہ ہو گئے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ٹول پلازہ کراس کرلیا، بشریٰ بی بی بھی وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور پشاور ٹول پلازہ پہنچ گیا،وزیراعلی اپنے پروٹوکول کے ہمراہ صوابی کے لیے روانہ ہوئے،وزیراعلیٰ علی امین کی زیر قیادت صوابی سے قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔

اس سے قبل خبریں تھی کہ  تحریک انصاف کا کارواں خیبر پختون خواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا، تحریک انصاف کے خیبر پختون خواہ سے آنے والے کاروان کی قیادت کون کرے گا؟ لڑائی پر گئی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی میں لڑائی۔

علی امین گنڈا پور نے  کہا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے کانوائے کو لیڈ نہیں کر سکتیں،آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں،میں خان صاحب کے حکم پر عمل کر رہا ہوں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ   احتجاجی کارواں کی قیادت میں ہی کروں گی، آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں، میں بھی خان صاحب کے حکم پر عمل کر رہی ہوں۔ 

ذرائع کے مطابق شدید بحث کے بعد   بشریٰ بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔