ایک نیوز: آئی جی اسلام آباد کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،اسلام آباد کے عوام اور ان کی املاک کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
علی ناصررضوی نے کہا کہ اگر کسی جگہ کوئی روڈ بند ہے تو اس کے ساتھ دوسرا راستہ کھلا رکھا گیا ہے، ایئر پورٹ سے بھی یہ تصدیق ہوئی ہے کہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے،رکاوٹیوں سے سڑکیں مکمل طور پر بلاک نہیں ہیں،سی ٹی او نے ایک متبادل روٹ پلان دیا ہے تا کہ شہریوں کو مسئلہ نا ہو،کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ بھی سامنے ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، ہمیں جب کوئی مشقوق اطلاع ملتی ہے تو ہم اس کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، ابھی تک 200 دے زائد وہ گرفتار ہوئے جو پولیس کو مطلوب تھےاور ان میں وہ بھی لوگ شامل ہیں جن سے کچھ نا کچھ برآمد ہوا ہے، امن کو برقرار رکھنے کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس گنجان آباد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے،افغان نیشنل کے حوالے سے ایک تفصیلات کے ساتھ پریس کانفرنس کی جائے گی ،سی ٹی ڈی بھی مشقوق علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں،غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
عوام اور انکی املاک کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے:آئی جی اسلام آباد
Nov 24, 2024 | 13:09 PM