ایک نیوز: ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے 3ارکان قومی اسمبلی گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتارکیے گئے ارکان میں زین قریشی،عامر ڈوگر، معین ریاض قریشی شامل ہیں، پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج کے لئےملتان سے اسلام آباد جارہے تھے ،تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بندکیاگیا۔
دوسری طرف فیصل آباد سےتحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اب تک400سے زائد افراد کومختلف تھانوں میں گرفتار کیا گیا ہے،تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے خانہ پری کے لئے فیکٹری مزدور حراست میں لے لیے،ہمارے متعدد فیکٹری مزدور پولیس نے پکڑ لیے جن کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں،مزدور فیکٹری سے شفٹ ختم کر کے نکلے تھے کہ پولیس نے پکڑ لیا۔