پی ٹی اے کا وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز 

پی ٹی اے کا وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز 
کیپشن: PTA launches second VPN ban trial

ایک نیوز: پی ٹی اے نے وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائر وال کے ذریعے وی پی این کی بندش کا ٹرائل کیا جارہا ہے، وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا، ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی۔
 ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھے ہے، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا۔
 اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں ، پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔