پی ٹی آئی احتجاج،کے پی قافلے 2بجے روانہ ہونگے

Nov 24, 2024 | 11:42 AM

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کی آج ڈی چوک میں احتجاج کی کال ، پی ٹی آئی قافلے آج شہر اقتدار کی جانب مارچ کریں گے۔
2بجے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے تمام قافلے اپنے اپنے ایم این اے ، ایم پی ایز اور لیڈروں کی قیادت میں صوابی پہنچیں گے جہاں سے وہ اسلام آباد کی طرف نکلیں گے ، گلگت بلتستان ، اور دوسرے مضافات سے قافلے اسلام آباد پہنچنے کی حکمت عملی ہے۔
  پی ٹی آئی کے اندرون ذرائع خبر کے مطابق 10 سے زائد مقامات سے اسلام آباد داخل ہونے کی کوشش کی جائے گی ،جڑواں شہر وں کے اندر اور باہر ایک ہی وقت میں احتجاج کا آغاز ہوگا ، احتجاج کا متوقع وقت2بجےکے بعد کا ہوگا ، موٹر ویزبند ہیں، جی ٹی روڈ لاہور ، اسلام آباد مکمل بند، اسلام آباد ، روات ، گولڑہ موڑ بند ہیں، ایکسپریس وے عارضی بند، شکر پڑیاں روڈ بند ہے ،26نمبر بند ہے ، سنگجانی پل اور ٹیکسلا سے پہلے کٹی پہاڑی کے مقام پر بھی روڈ کنٹینر کی وجہ سے بند ہے۔
 مارگلہ ایوینو E-11 بند مکمل ہے، ایران ایونیو مکمل بند ہے، ایر پورٹ ایکسیس بند ہے، اسلام آباد میں 24ـ25 وی آی پی موومنٹ کا امکان بھی ہے اس کی سیکورٹی مزید بڑھانی ضروری ہے، نیکٹا کی سیکورٹی تھریڈ کے پیش نظر دہشت گردی کا خطرہ ممکن ہے ۔
اسلام آباد میں فیض آباد، زیرو پوائنٹ ، 26 نمبر ، نیو مارگلہ روڈ ، سینٹورس مال ، ایکسپریس چوک اور ریڈ زون اور دوسرے احتجاج مقامات پہ ان خطرات کے پیش نظر سیکورٹی بڑھائے جانے کی اپیل کی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں